اڈپی ،13 / اگست (ایس او نیوز) اڈپی میں پیش آئے ایک آن لائن فراڈ میں خاتون انکم ٹیکس کے ذریعے چھاپہ مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 12 لاکھ روپوں کا چونا لگایا گیا ۔
اڈپی سائبر کرائم پولیس تھانے میں کارکلا کی رہنے والی خاتون ودیا کی طرف سے درج کی گئی شکایت کے مطابق مارک سیما نامی ایک شخص فیس بک پر اس کا دوست بنا ۔ اس نے ودیا کو بتایا کہ سنیتا کماری نامی خاتون نے اس کے نام لندن سے سونے زیورات اور
پاونڈس کا پارسل بھیجا ہے ۔ اس کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کی ہدایت دینے کے ساتھ بصورت دیگر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ودیا کے گھر پر چھاپہ مارے جانے کی دھمکی دی ۔
ودیا کا کہنا ہے کہ مارک سیما کی دھمکی سے گھبرا کر اس نے مرحلہ جملہ 11,94,490 روپے اس کے کھاتے میں ٹرانسفر کیے اور اس طرح وہ آن لائن دھوکہ دہی کا شکار ہوئی ہے ۔